خیبرپختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت کر لیے گئے۔
تفصیلات کے مطابق کوہاٹ میں تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت کرلیے گئے ہیں جس سےیومیہ1 کروڑ 64 لاکھ ایم ایم ایس سی ایف ڈی گیس حاصل ہوگی۔
مزید پڑھیں: عالمی منڈی میں خام تیل مزید سستا ہوگیا
آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل)کے مطابق راجگر ایکسپلوریٹری کنویں نمبر ایک کی کھدائی 9 جنوری کوشروع کی گئی تھی اور 3 ہزار 7 سو 74میٹر کھدائی کے بعد کامیابی حاصل ہوئی ۔
ترجمان آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ کی جانب سے جاری کی گئی معلومات کے مطابق کنویں سے گیس کے ساتھ ساتھ 159 بیرل یومیہ تک خام تیل کی پیداوار بھی حاصل ہو رہی ہے ۔
ترجمان کے مطابق نئی پیداوارسےاس علاقے میں ترقی وخوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہو گا ۔