حیدرآباد کے نواحی گاؤں میں دس سالہ بچہ کھیتوں میں داخل ہونے پر قتل کر دیا گیا

حیدرآباد کے نواحی گاؤں میں دس سالہ بچہ کھیتوں میں داخل ہونے پر قتل کر دیا گیا

کیس میں نامزد ملزم کا سہولت کار محمود عرف نانو ملاح تین روزہ تفتیشی ریمانڈ پر سیری پولیس کے حوالے، تاہم مرکزی ملزم آغا زبیر کو پولیس فی الحال گرفتار نہیں کرسکی ہے۔

تفصیلات کے مطابق حیدرآباد کے نواحی گاوں سیری میں ہفتے کے روز با اثر زمیندار آغا زبیر نے کھیتوں میں داخل ہونے پر 10 سالہ ہاری بچے طاہر کو فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔ واقعہ کا مقدمہ بچے کی والدہ کی مدعیت میں سیری تھانے پر درج کیا گیا ہے۔ پولیس نے کیس میں نامزد مرکزی ملزم کے سہولت کار محمود عرف نانو ملاح گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا اور تین روزہ تفتیشی ریمانڈ حاصل کرلیا ہے۔ ایس ایس پی حیدرآباد ڈاکٹر فرخ نے ایف آئی اے کو خط لکھ کر درخواست کی کہ ملزم آغا زبیر کا پاسپورٹ کینسل کرکے نام چیک لسٹ میں ڈال کر بیرون ِ ملک فرار ہونے کی کوشش کو روکا جائے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *