ہونڈاسی ڈی 70 قسطوں پر حاصل کرنیوالوں کیلئے بڑی آفر لگا دی گئی

ہونڈاسی ڈی 70 قسطوں پر حاصل  کرنیوالوں کیلئے بڑی آفر لگا دی گئی

پاکستان میں موٹر سائیکل بنانے والی معروف کمپنی ہونڈا نے اپنی سب سے زیادہ فروخت ہونے والی موٹر سائیکل ہونڈا سی ڈی 70 کے لیے آسان اقساط کا پلان متعارف کرا دیا ہے۔ روپے کی قدر میں کمی اور پیداواری لاگت میں اضافے کی وجہ سے قیمتوں میں نمایاں اضافے کے بعد یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بینک الفلاح ہونڈا سی ڈی 70 کے لیے زیرو مارک اپ قسط کا منصوبہ پیش کر رہا ہے جس سے یہ صارفین کے لیے مزید سستی ہو جائے گی۔بینک کی جانب سے یہ آفر اگست کیلئے متعارف کرائی گئی ہے جس کے مطابق سی ڈی 70 خریدنے والوں کو 3 ماہ کی قسطوں پر یہ موٹر سائیکل 52 ہزار 700 روپے ، 6 ماہ کیلئے ماہانہ قسط 26 ہزار 300 روپے، 9 ماہ کیلئے ماہانہ قسط 20 ہزار 465 روپے جبکہ 12 ماہ کیلئے موٹر سائیکل کی ماہانہ قسط 16 ہزار 100 روپے رکھی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سوزوکی آلٹو 5 سالہ قسطوں پر کتنے کی ملے گی ؟ خریداروں کیلئے اہم خبر

اس کے علاوہ 18 ماہ کیلئے ماہانہ قسط 11 ہزار 700 روپے ، 24 ماہ کیلئے قسط 9ہزار 500 روپے جبکہ 36 ماہ کیلئے قسط 7 ہزار 300 روپے رکھی گئی ہے ۔ ہونڈا سی ڈی 70 کی پاکستان میں موجودہ قیمت: پاکستان میں ہونڈا سی ڈی 70 کی موجودہ قیمت ایک لاکھ 57 ہزار 900 روپے ہے جبکہ ہونڈا سی ڈی 70 ڈریم ورژن کی قیمت ایک لاکھ 68 ہزار 900 روپے ہے۔

روزانہ سفر کے لئے ایک قابل اعتماد انتخاب:

ہونڈا سی ڈی 70 اپنی ایندھن کی کارکردگی ، اچھی دوبارہ فروخت کی قیمت اور آسان دیکھ بھال کی وجہ سے روزمرہ سفر کے لئے ایک اولین انتخاب ہے۔ اقساط کے منصوبے متعارف کروانے کے ساتھ ہونڈا کا مقصد معاشی غیر یقینی صورتحال کے درمیان اپنی موٹر سائیکلوں کو صارفین کے لیے زیادہ قابل رسائی بنانا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *