حکمران طبقے سے متعلق حافظ نعیم الرحمٰن کا بڑا بیان سامنے آگیا

حکمران طبقے سے متعلق حافظ نعیم الرحمٰن کا بڑا بیان سامنے آگیا

امیرجماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے کہاہے کہ حکمران طبقے نے ملک کا بیڑا غرق کر دیا ہے، سن لو جو کچھ بنگلہ دیش میں ہوا تمہارا بھی وہی مقدر ہوگا ،شہباز، زرداری تمہارا کیا بنے گا۔

تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کشمیریوں کا پاکستان سے خون کا رشتہ ہے جو کوئی نہیں توڑ سکتا۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان کیساتھ ڈیل معاملہ،رانا ثناء اللہ کا بڑا بیان آگیا

ان کا کہنا تھا کہ برائے نام قراردادوں سے کشمیر ہمیں نہیں ملے گا، ہمیں مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے ہر فورم پر کیس لڑنا ہوگا۔ حکو مت پاکستان کشمیر کے حوالے سے دوٹوک مؤقف اپنائے۔

لاکھوں کشمیری شہید ہوچکے ہیں، یاسین ملک، آسیہ اندرابی جیل میں قید ہیں۔ امیر جماعت اسلامی کا مزید کہنا تھا کہ مغرب کے ایجنٹ نام نہاد حسینہ واجد کو آئرن لیڈی کہتے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:شہباز شریف نے ن لیگ کو برباد کر دیا، زعیم قادری

شیخ حسینہ واجد طاقت کے بل بوتے پر حکمرانی کر رہی تھی، حسینہ واجد نے ظلم اورجبر کی بنیاد پر بنگلہ دیش کے عوام کا استحصال کیا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *