بنگلہ دیش میں پھنسے پاکستانی شہریوں و طلبہ سے متعلق ہائی کمشنر کا بیان آگیا

بنگلہ دیش میں پھنسے پاکستانی شہریوں و طلبہ سے متعلق ہائی کمشنر کا بیان آگیا

بنگلہ دیش میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر سید احمد معروف نے کہا ہے کہ اپنے شہریوں اور خصوصاً زیر تعلیم طلبہ سے مسلسل رابطے میں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش میں مظاہروں اور وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کے استعفیٰ دینے کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال کے دوران بنگلہ دیش میں پھنسے پاکستانی شہریوں اور طلبہ سے متعلق پاکستانی ہائی کمشنر کا بیان سامنے آگیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیش میں جیسے ہی حالات بگاڑ کی طرف جانا شروع ہوئے تو ہم نے فوری طور پر پاکستانی طلبہ کو ہائی کمیشن پہنچنے کا کہا ، جو طلبہ ہائی کمیشن نہ آسکے ان کے ساتھ فون پر لگا تار رابطہ ہے۔ بنگلہ دیش میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر کے مطابق پاکستانی طلبہ کو اپنے کمروں تک محدود رہنے کا کہا ہے۔

ان کا بتانا تھا کہ بنگلہ دیش میں تعلیم حاصل کرنے والے 144طلبہ میں سے ایک تہائی پہلے ہی وطن واپس پہنچ چکے ہیں۔ خیال رہے کہ بنگلہ دیش میں پرتشدد مظاہروں کے بعد وزیراعظم شیخ حسینہ واجد استعفیٰ دے کربھارت فرار ہوگئیں۔

یہ بھی پڑھیں:بنگلہ دیشی وزیراعظم حسینہ واجد نے استعفیٰ دیدیا

اس کے ساتھ ہی بنگلہ دیش میں طویل عرصے تک وزیرا‏عظم رہنے والی شیخ حسینہ کے اقتدار کا سورج آخر کار 16 سال بعد ڈوب گيا۔ شیخ حسینہ واجد بنگلہ دیش سے نکلنے کے بعد ملٹری ہیلی کاپٹر پر بھارتی شہر اگرتلہ سے ہوتی ہوئی نئی دہلی پہنچیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *