غیر قانونی سلنڈرز فروخت کرنیوالوں کے گرد گھیرا تنگ ،5 دکانیں سیل

غیر قانونی سلنڈرز فروخت کرنیوالوں کے گرد گھیرا تنگ ،5 دکانیں سیل

کراچی میں غیر قانونی ایل پی جی سلنڈرز فروخت کرنے والوں کے گرد گھیرا تنگ ، گلشن اقبال میں 5 دکا نوں کو سیل کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کمشنر کراچی کے حکم پر ڈی سی ضلع شرقی شہزاد فضل عباسی نے گلشن چورنگی میں غیر قانونی ایل پی جی سلنڈرز بیچنے والوں کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے5 ایل پی جی دکانوں کو سیل کرتے ہوئے رپورٹ بھیج دی۔

یہ بھی پڑھیں:عالمی منڈی میں خام تیل مزید سستا ہوگیا

اس موقع پرکمشنر کراچی سید حسن نقوی نے کہا کہ غیرقانونی ایل این جی اور ایل پی جی سلنڈرشہریوں کے لئے غیر محفوظ ہیں ، انہوں نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی کہ وہ اپنے اپنے ضلع میں غیر قانونی ایل پی جی سلنڈرزکی فروخت کے خلاف فوری طور پر کارروائی عمل میں لائیں ۔

یہ بھی پڑھیں:سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر کمی ہوگئی

اس کے علاوہ کمشنر کراچی کا ڈپٹی کمشنرز کو ایل پی جی کی انسپکشن مہم شروع کرنےہدایت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ غیر قانونی ایل پی جی سلنڈروں کی فروخت کو روکنے کے لیے ہر ممکنہ اقدامات کریں ۔ علاوہ ازیں کمشنر نے ڈپٹی کمشنرز کو ہفتہ وار رپورٹ پیش کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *