بنگلہ دیشی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کا برطانیہ میں سیاسی پناہ لینے کا فیصلہ

بنگلہ دیشی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کا برطانیہ میں سیاسی پناہ لینے کا فیصلہ

اچانک مستعفی ہوکر بھارت فرار ہونیوالی بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد نے برطانیہ میں سیاسی پناہ لینے کا فیصلہ کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق شیخ حسینہ واجد کا طیارہ بھارت کے ہنڈن ائیرپورٹ پر اترا جہاں اس کی فیولنگ کی جائیگی اور پھر لندن کیلئے دوبارہ پرواز بھرے گا۔ حکومت کے مجوزہ کوٹے کے تحت نوکریوں کیخلاف طلبا نے لانگ مارچ ٹو ڈھاکہ شروع کیا ، اس دوران بنگلہ دیش کی حکومت نے انٹرنیٹ پر مکمل پابندی عائد کی اور مظاہرین کو طاقت کے ذریعے کچلنے کی کوشش کی گئی۔ جولائی میں شروع ہونیوالے احتجاج کے بعد سے اب تک 300افراد اپنی جانیں گنوا چکے ہیں جبکہ اتوار کو ہونیوالی شدید جھڑپوں میں کم از کم 94افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

مزید پڑھیں: بنگلہ دیشی آرمی چیف کا عبوری حکومت کا اعلان

شیخ حسینہ واجد کو اپنی بہن کیساتھ ایک فوجی ہیلی کاپٹر پر سوار ہوتے ہوئے ٹیلی ویژن پر دکھائے جانے کے چند گھنٹے بعد بنگلہ دیش کی آرمی کے سربراہ جنرل وقار الزمان نے کہا کہ وہ عبوری حکومت کیلئے تشکیل کیلئے صدر سے رہنمائی حاصل کریں گے۔

بھارت اخبار نے رپورٹ نے کیا کہ شیخ حسینہ نے برطانیہ سے سیاسی پناہ کی درخواست کر دی ہے۔ جبکہ ان کی بہن ریحانہ جو پہلے ہی برطانوی شہریت کی حا مل ہیں وہ بھی ان کیساتھ ہیں۔ شیخ حسینہ واجد کا طیارہ نئی دہلی میں اترا تو بھارتی فوجی حکام نے ان کا استقبال کیا ۔ کچھ دیر میں وہ برطانیہ کیلئے روانہ ہوں گی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *