خریداروں کیلئے اچھی خبر، ملک میں سونے کی قیمت میں مزید کمی ہوگئی۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں تین سو روپے کی کمی دیکھنے میں آئی جس کے بعد سونا فی تولہ 2لاکھ 56ہزار 500روپے کا ہوگیا۔
مزید پڑھیں: 100 سے 500 واٹ کا سولر پینل کتنے کا ہے؟ نئی قیمتیں سامنے آگئیں
ایسوسی ایشن کے مطابق 10گرام سونے کی قیمت 258روپے کمی کے بعد 219907روپے ہوگئی۔دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کی فی اونس قیمت 16ڈالر کم ہوکر 2427ڈالر ہوگئی۔
یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز سونے کی قیمت میں 500روپے کی کمی دیکھنے میں آئی تھی۔ جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 2لاکھ 56ہزار 8سو روپے ہوگئی تھی۔