شکارپورمیں پولیس اہلکاروں کا اغوا ،وزیر داخلہ سندھ کا نوٹس

شکارپورمیں پولیس اہلکاروں کا اغوا ،وزیر داخلہ سندھ کا نوٹس

شکارپور میں پولیس اہلکاروں کے اغوا کا وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے نوٹس لے لیا۔

شکارپور کے کوٹ شاہو تھانے کا ہیڈ محرر جبار سولنگی کو ایک پولیس اہلکار سمیت اغوا کرلیا گیا ، دونوں اہلکار لنجو لاڑے کے علاقے سے کوٹ شاہو جارہے تھے۔

وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے ایس ایس پی شکارپور کو مغوی پولیس اہلکاروں کو جلد بازیاب کرانے کا حکم دے دیا ، ان کا کہنا تھا کہ ۔اہلکاروں کے اغوا میں ملوث ڈاکوؤں کے گینگ کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

دوسری جانب اس حوالے سے آزاد ڈیجیٹل نے  جب ایس ایس پی شکارپور شاہزیب چاچڑ سے بات کی تو انہوں نے اس  واقعے  کی تردید کردی ۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *