بیرسٹر گوہر کا شیر افضل معاملے سے متعلق اہم بیان آگیا

بیرسٹر گوہر کا شیر افضل معاملے سے متعلق اہم بیان آگیا

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے قومی اسمبلی کی رکنیت کے معاملے پر مشاورت کے لیے بانی پاکستان تحریک انصاف  سے وقت مانگا ہے۔

رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے بیرسٹر گوہر سے رابطہ کیا اور پارٹی رکنیت ختم کرنے کا معاملہ اٹھایا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ شیر افضل نے پارٹی رکنیت اور قومی اسمبلی کی رکنیت دونوں سے مستعفی ہونے کی پیشکش کی۔بیرسٹر گوہر نے قومی اسمبلی کی رکنیت کے معاملے پر پارٹی کے بانی سے مشاورت کے لیے وقت مانگتے ہوئے کہا کہ وہ اہم فیصلوں پر بانی سے مشاورت کرنا ضروری سمجھتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سوزوکی ویگن آر نے خریداروں کیلئے بڑ ی آفر لگا دی

دوسری جانب شیر افضل مروت نے کہا کہ انہوں نے اپنا اتھارٹی لیٹر بیرسٹر گوہر کو بھیج دیا ہے جو جب چاہیں ان کا استعفیٰ قبول کر سکتے ہیں۔ انہوں نے بیرسٹر گوہر سے درخواست کی کہ وہ پارٹی رہنماؤں کو ان کے خلاف بیانات دینے سے روکیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *