موسلادھار بارشوں سے سیلاب کا خطرہ ،محکمہ موسمیات کا ہائی الرٹ جاری

موسلادھار بارشوں سے سیلاب کا خطرہ ،محکمہ موسمیات کا  ہائی الرٹ جاری

محکمہ موسمیات نے پنجاب اور سندھ سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کردی، جس سے سیلاب کا خطرہ لاحق ہوگیا جبکہ انتظامیہ نے ہائی الرٹ جاری کردیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج خیبرپختونخوا، اسلام آباد، پنجاب، خطۂ پوٹھوہار، کشمیر، سندھ، بلوچستان اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ مزیدبارش ہو گی ۔ جبکہ با لائی خیبرپختونخوا، اسلام آباد، بالا ئی ،شمال مشر قی پنجاب ، خطۂ پوٹھوہار، شمال مشرقی ، جنوبی بلوچستان اور کشمیر میں موسلادھار بارش کا امکان ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: سوزوکی آلٹو 5 سالہ قسطوں پر کتنے کی ملے گی ؟ خریداروں کیلئے اہم خبر

موسم کا حال بتانے والے نے کہا ہے کہ پنجاب کے مختلف علاقوں میں بار ش متوقع ہے ، شہر لاہور کا مطلع جزوی طور پر ابر آلود ہے، موجودہ درجہ حرارت 29 ڈگری جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 82 فیصد ہے۔ماہرین کی جانب سے شہریوں کو بارشی موسم میں احتیاط کی تلقین کی گئی ہے، شہرمیں فضائی آلودگی کی مجموعی شرح140ریکارڈکی گئی ۔عالمی فضائی آلودگی کی درجہ بندی میں لاہور پانچویں نمبر پر آگیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج بھی موسلادھاربارش متوقع ہے جبکہ تیز ہوائیں چلنے سے موسم خوشگوار ہوگیا،جنوب مغربی سمت سے11 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کا سلسلہ جاری ہے،موجودہ درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈہے،زیادہ سے زیادہ 32 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے،ہوا میں نمی کا تناسب85 فیصد ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ہونڈا 125 کے بعد سی ڈی 70 کی اگست کیلئے قیمت بھی سامنے آگئی

ایئرکوالٹی انڈیکس کے مطابق شہر کا فضائی معیار بہتر ہے،دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی ساتویں نمبر پر آگیا جبکہ پاکستان کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی پانچویں نمبر پر موجود ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *