شیر افضل مروت کو اہم سیاسی جماعت میں شمولیت کی دعوت دیدی گئی

شیر افضل مروت کو اہم سیاسی جماعت میں شمولیت کی دعوت دیدی گئی

پاکستان تحریک انصاف سے رکنیت معطل ہونے کے بعد شیر افضل مروت کو پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کی دعوت دیدی گئی۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی رہنما مخدوم جمیل الزماں نے سابق پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کو پیپلزپارٹی میں شمولیت کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو اپنی قیادت میں پاکستان کو ایک جدید ملک بنانے کیلئے پرعزم ہیں۔ ہم آپکو پاکستان پیپلزپارٹی میں شامل ہونے کی دعوت دیتے ہیں تاکہ ملکر اس قوم کی خدمت کریں۔

مزید پڑھیں: بیرسٹر گوہر، شیر افضل مروت کی پارٹی رکنیت برطرف کئے جانے سےلاعلم

مخدوم جمیل الزماں نے جلد اسلام آباد پہنچ کر شیر افضل مروت سے ملاقات کا اعلان کیا اور ملاقات میں شیر افضل مروت کو باقاعدہ طور پر پاکستان پیپلزپارٹی میں دعوت دیں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے پارٹی کے سابق سینئر نائب صدر اور رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کی بنیادی پارٹی رکنیت منسوخ کرتے ہوئے ان سے قومی اسمبلی کی رکنیت سے بھی مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا ہے۔پی ٹی آئی کے ایڈیشنل جنرل سیکرٹری فردوس شمیم نقوی نے نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی نے سنگین خلاف ورزیوں پر شیر افضل مروت کی بنیادی پارٹی رکنیت منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *