پیکا ایکٹ کے تحت جیل گرفتار کیےگئے پاکستان تحریک انصاف کے 9کارکنان کو جیل سے رہا کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے ورکرز کی ضمانتیں اور مچلکے داخل ہونے کے بعد انہیں جیل سے رہا کر دیا گیا۔ راولپنڈی کی اڈیالہ جیل سے رہا ہونیوالوں میں آفاق احمد، حمید اللہ، راشد محمود، ذیشان فاروق، سید اسامہ ، محمد رضوان ، محمد رفیق ، سید حمز ہ اور لیاقت علی شامل ہیں۔ ان کارکنان کیخلاف 22جولائی کو پیکا ایکٹ کے تحت مقدمات درج کیے گئے تھے۔
مزید پڑھیں: پی ٹی آئی کی سابقہ رکن اسمبلی کانام مخصوص نشستوں میں شامل
اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے رہنما پاکستان تحریک انصاف رئوف حسن و دیگر 9ملزمان کیخلاف پری وینشن آف الیکٹرانک کرائمز ایکٹ کے تحت درج مقدمے میں مزید تین روزہ جسمانی ریمانڈر منظور کیا تھا۔
اس سے پہلے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے رہنما پی ٹی آئی رئوف حسن و دیگر ملزمان کیخلاف پری وینشن آف الیکٹرانک کرائمز ایکٹ کے تحت درج مقدمے میں ضمانت بعد ازگرفتاری کی درخواست منظور کرلی تھی۔عدالت نے 50/50ہزار روپے مچلکوں کے عوض ضمانتیں منظور کی تھیں۔