بغیر نسخےاینٹی بائیوٹک ادویات کی فروخت پر ڈریپ کا تادیبی کاروائی کا آغاز

بغیر نسخےاینٹی بائیوٹک ادویات کی فروخت پر ڈریپ کا تادیبی کاروائی کا آغاز

ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان نے ملک میں ڈاکٹر کے نسخے کے بغیر اینٹی بایؤٹک ادویات  کی فروخت پر سخت ایکشن لیتےہوئے تمام صوبائی ہیلتھ ڈیپارٹمنٹس کو ہدایات جاری کی ہیں کہ نسخے کے بغیر اینٹی بایؤٹک ادویات کی فروخت فوری روکی جائیں۔

تفصیلات کے مطابق چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈریپ عاصم رؤٖ ف نے کہا ہے کہ ملک بھر میں نسخے کے بغیر انٹی بائیوٹک ادویات کی فروخت فوری روکی جا رہی ہے اور اس حوالے سے انہوں نےعندیہ دیا ہے کہ اینٹی بائوٹک ادویات کی فروخت کے لیے قوانین میں فوری تبدیلی بھی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ بیماری پیدا کرنے والے جرثوموں میں اینٹی بائوٹک ادویات کے خلاف مزاحمت بڑھ رہی ہے اور دنیا بھر میں اینٹی بائوٹک ادویات نسخے پر جبکہ پاکستان میں ٹافیوں کی طرح فروخت ہوتی ہیں۔ ڈریپ حکام نے کہا ہے کہ غیر ضروری اینٹی بائیوٹک ادویات تجویز کرنے والے ڈاکٹروں کے خلاف بھی ایکشن تجویز کریں گے اورادویات کی فروخت کے لیے غیر اخلاقی مارکیٹنگ کرنے والی فارما کمپنیوں یہ خلاف بھی ایکشن لیں گے۔ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان میں ہر سال 135 ارب روپے کی اینٹی بائیوٹک ادویات فروخت ہوتی ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *