خفیہ اطلاعات پر پنجاب فوڈ اتھارٹی نے کاروائی کرتے ہوئے راولپنڈی میں سید پور روڈ پر سکم ملک پاؤڈر سے مصنوعی دودھ بنانے والا یونٹ پکڑ لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی نے راولپنڈی میں سید پور روڈ سے خفیہ اطلاعات پر مصنوعی دودھ بنانے والے یونٹ پکڑا ہےاور ڈائریکٹر اپریشن پنجاب فوڈ اتھارٹی نے مصنوئی دودھ بنانے والے یونٹ کو سِیل کرکے 10 من دودھ تلف کر دی ہے۔ا۔ترجمان پنجاب فوڈ اتھارٹی کے مطابق خفیہ اطلاعات پر فوڈ اتھارٹی نےسید پور روڈ پر کاروائی کی ، جہاں پر مصنوعی دودھ بنانے والے بڑے یونٹ کو سِیل کیا گیا ہے، ڈائریکٹر آپریشن نے 10 من مصنوعی دودھ تلف کر کےموقع سے جربر مشین اور سکم ملک پاؤڈر کے تھیلے بھی برآمد کیے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: حکومتی اتحاد سے رابطہ ، تحریک تحفظ آئین پاکستان کا بڑا فیصلہ سامنے آگیا
ترجمان پنجاب فوڈ اتھارٹی کےمطابق سکم ملک پاؤڈر سے دودھ تیار کیا جارہا تھا اور دودھ کے موقع پر لیے گئے اور لیب سیمپلز دونوں فیل ہوگئے ہیں۔ ترجمان پنجاب فوڈ اتھارٹی کے مطابق ملزمان کیخلاف نیو ٹاؤن میں مقدمہ درج کر کے ایک شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور مصنوعی دودھ یونٹ کی تمام مشینری ضبط کر لی گئی ہے۔ ڈی جی پنجاب فوڈ تھارٹی نے کہا ہے کہ جعلی اور مصنوعی دودھ بنانے والوں کو کوئی رعایت نہیں دی جائے گی۔