جاپانی موٹر سائیکل کمپنی ہونڈا اپنی ایندھن کی بچت کرنے والی موٹر سائیکلوں کی وجہ سے پاکستان کی موٹر سائیکل مارکیٹ پر چھائی ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ہونڈا 125 اپنی مضبوط باڈی اور بہترین ڈیزائن کی بدولت کمپنی کا سب سے زیادہ فروخت ہونے والا ورژن ہے۔ ہونڈا سی جی 125 اپنی رفتار، آواز اور عمدہ کارکردگی کی وجہ سے لاکھوں مداحوں کے مالک ہیں جس کی وجہ سے یہ دیگر کمپنیوں کے مقابلے میں مارکیٹ میں نمایاں مقام رکھتا ہے۔
یہ موٹر سائیکل 4 اسٹروک او ایچ وی ایئر کولڈ انجن، کک اسٹارٹ اور ٹیلی اسکوپک فورک فرنٹ سسپنشن سے لیس ہے۔ ہونڈا سی جی 125 سیاہ اور سرخ رنگوں میں دستیاب ہے۔
ہونڈا سی جی 125 کی تکنیکی خصوصیات:
ہونڈا سی جی 125 کی فی یونٹ قیمت 2 لاکھ 34 ہزار 900 روپے ہے جبکہ کمپنی کی جانب سے اگست 2024 کے لیے قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ سرخ اور سیاہ دونوں رنگوں کے لئے قیمت یکساں رہتی ہے۔ واضح رہے کہ سرخ رنگ میں بھی موٹرسائیکل اسی قیمت پر دستیاب ہے تاہم سیلف سٹارٹر اور گولڈ ایڈیشن کی قیمت اس سے مختلف ہے۔