حکومتی اتحاد سے رابطہ ، تحریک تحفظ آئین پاکستان کا بڑا فیصلہ سامنے آگیا

حکومتی اتحاد سے رابطہ ، تحریک تحفظ آئین پاکستان کا بڑا فیصلہ سامنے آگیا

تحریک تحفظ آئین پاکستان نے حکومتی اتحادیوں مسلم لیگ ن اور پی پی پی سے رابطوں کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ محمود خان اچکزئی کا جلد حکومتی اتحاد سے رابطوں کا واضح امکان ہے ، دوسری جانب ذرائع کا مزید بتانا ہے کہ محمود خان اچکزئی سیاسی پارٹیوں سے باضابطہ طور پرروابط اور مشاورت کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:پارٹی رکنیت ختم ہونے کے بعدشیر افضل مروت کا بڑا بیان سامنے آگیا

واضح رہے چند دن قبل تحریک تحفظ آئین پاکستان نے اپنی ایک قرارداد میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی سمیت تمام اسیر قائدین اور کارکنوں کی فوری طور پر رہائی کا مطالبہ کیا تھا جب کہ ایک قرارداد میں بنوں واقعے کی تحقیقات کا بھی مطالبہ کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کی سابقہ رکن اسمبلی کانام مخصوص نشستوں میں شامل

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *