جماعت اسلامی کا راولپنڈی دھرنا ساتویں روز بھی جاری

جماعت اسلامی کا راولپنڈی  دھرنا ساتویں روز   بھی جاری

راولپنڈی میں جماعت اسلامی کا مہنگائی ، بجلی بلوں میں تیکسز اور آئی پی پیز معاہدوں کے خلاف دھرنا ساتویں روز میں داخل ہو گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی کا راولپنڈی شہر میں دھرنا ساتویں روز بھی داخل ہو گیا ہے اور راولپنڈی شہر میں بارش اور خراب موسم کے باوجود جماعت اسلامی کے کارکنوں کی بڑی تعداد میٹرو پل کے نیچے موجود ہے اور جماعت اسلامی کی قیادت کے ساتھ بھر پور عزم کا اظہار کر رہی ہے۔ دوردوسری جانب جماعت اسلامی کے مقامی قائدین دھرنے کے مقام پر موجود ہیں اور مقامی قیادت کے مطابق مرکزی قیادت نماز مغرب کی ادائیگی کے بعد یہاں پہنچے گی ۔راولپنڈی میں شدید بارش کے باوجود جماعت اسلامی کے کارکن پر جوش دکھائی دیتے ہیں اور دھرنے کے مطالبات کے حل تک موجود رہنے کا عزم کا اظہار کر رہے ہیں ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *