لاہور میں ریکارڈ ساز بارش کے بعد نکاسی آب کیلئے انتظامیہ سڑکوں پر متحرک 

لاہور میں ریکارڈ ساز بارش کے بعد نکاسی آب کیلئے انتظامیہ سڑکوں پر متحرک 

لاہور میں اعلیٰ الصبح سے جاری بارش نے شہر میں بارش کا 44 سالہ ریکارڈ توڑ دیا ،سب سےزیادہ بارش لاہور ایر پورٹ ایریا میں 350ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد نکاسی آب کے لیے ضلعی انتظامیہ متحرک انداز میں اپریشن میں مصروف ہے

ترجمان کمشنر لاہور کے مطابق لاہور میں صبح سے ہونیوالی بارش نے گزشتہ 44 سال کا ریکارڈ توڑ دیا، تاہم لاہور میں کوئی رین ایمرجنسی نافذ نہیں کی گئی ہے اور شہریوں سے التماس کی گئی ہے کہ غیر ضروری سفر کرنے سے احتراز کریں۔ کمشنر لاہور زید بن مقصود نے نکاسی آب کے حوالے سے جاری کوششوں کی نگرانی کے لیے واسا ہیڈ آفس اور شہر کا دورہ کیا اور فیلڈ میں جاری نکاسی آب کی کوششوں کے حوالے سے سٹاف کو داد دی اور انکی ہمت بڑھائی۔ کمشنر لاہور زید بن مقصود نے لاہور شہر میں ریکارڈ ساز بارش کے بعد شہریوں سے اپیل کی ہے کہ والدین بچوں کو کھلے جمع بارشی پانی میں نہ نہانے دیں۔کوئی بجلی کی تار خدا نخواستہ پانی میں گر سکتی ہے۔انہوں نےکہا کہ شہری بغیر ضرورت کے سفر سے احتراز کریں ، کیونکہ شہر میں شدید بارش کے بعد نکاسی کیلئے آپریشن جاری ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں شدید بارشوں کے پیشِ نظر صوبے کے ہسپتالوں بارے رپورٹ طلب

ٹریفک پولیس کو سڑکوں اور چوکوں میں کھڑے بارش کے پانی کے سبب ٹریفک روانی کو قائم کرنے کیلئے ہدایات جاری کردی ہیں، انہوں نے شہریوں سے کہا کہ شہری بجلی کے کھمبوں پولز سے دور رہیں اور اس حوالے سےلیسکو کو متحرک کردیا ہے۔ان کی ٹیمیں گلیوں اور چوکوں میں چیکنگ کررہی ہیں۔کمشنر لاہور کو ایم ڈی واسا نے نکاسی آب آپریشن کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ کمشنر لاہور زید بن مقصود کے مطابق لاہور کے بیشتر علاقوں میں بارش کا سلسلہ ابھی بھی جاری ہے اور واسا ٹیمیں فیلڈ میں پوری استعداد سے کام کررہی ہیں اور نکاسی آب کیلئے تمام علاقوں پر یکساں فوکس ہے انہوں نے واضح کیا کہ تمام انتظامیہ فیلڈ میں موجود ہے۔نکاسی آب کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا حکومت کا وفاق سے واجبات کی وصولی کا معاملہ: متعدد اقدامات ناکام

تمام سورنگ پوائنٹس،جمع بارشی پانی نکاسی کیلئے ضروری مشیینری مکمل صلاحیت سے کام کررہی ہے اور واسا کے ایمرجنسی ریسپانس کیمپس اور فیلڈ سٹاف نکاسی آب کیلئے شہر میں متحرک ہے۔فیلڈ میں کام کرنے والی مشینری کے جنریٹرز کو مکمل نکاسی آب ہونے تک مکمل فعال رکھا جائیگا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *