پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو اسلام آباد میں جلسے کی اجازت دے دی گئی۔
پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کو اسلام آباد میں جلسے کی اجازت مل گئی، اس حوالے سے اسٹیٹ کونسل نے عدالت کو آگاہ کر دیا۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں عدالتی حکم کے باوجود پی ٹی آئی احتجاج کی اجازت کی درخواست پر فیصلہ نہ کرنے پر توہینِ عدالت کیس کی سماعت ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: 44سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، مون سون بارشوں کا نیا اسپیل کب تک جاری رہے گا؟ الرٹ جاری
سماعت کے دوران عدالت نے اجازت نہ دینے کی وجوہات پوچھیں تو سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ضلعی انتظامیہ نے 20 اگست کے بعد ریلی نکالنے کی اجازت دے دی ہے۔جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ریمارکس دیئے کہ اس معاملے میں توہین عدالت کی کوئی بات نہیں، انتظامیہ پہلے ہی اجازت دے چکی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عدالت کو انتظامی معاملات خصوصا سیکیورٹی خدشات میں مداخلت نہیں کرنی چاہیے۔
جج نے یہ بھی تجویز دی کہ حکومت انتظامی فیصلوں پر انحصار کرنے کے بجائے اسلام آباد میں مظاہروں اور ریلیوں کے حوالے سے قواعد و ضوابط وضع کرے۔عدالت نے پی ٹی آئی کو اسلام آباد میں جلسہ کرنے کی اجازت اس شرط کے ساتھ دے دی کہ پارٹی اس بات کو یقینی بنائے گی کہ ریلی پرامن رہے اور شہر کی زندگی میں کوئی خلل نہ پڑے۔