امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن کا چشمہ ایک کروڑ 10 لاکھ میں شہری نے خرید لیا۔
تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی کا لیاقت باغ میں کئی روز سے مہنگی بجلی اور دیگر مطالبات کے حق میں احتجاجی دھرنا جاری ہے۔ دھرنے کیساتھ جماعت اسلامی کے حکومت سے مذاکرات بھی جاری ہیں ۔
گزشتہ دنوں دھرنے میں امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم کے چشمے کی بولی لگائی گئی تھی جس سے عامر محمود چیمہ نامی شہری نے ایک کروڑ 10 لاکھ روپے میں خریدا تھا۔ جماعت اسلامی کے آفیشل فیس بُک اکاؤنٹ سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق عامر محمود چیمہ نے ایک کروڑ 10 لاکھ کی ادا کر دئیے ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں:مالی بحران کے باوجود خیبر پختونخوا حکومت کا وزراء پر نوازشات کا سلسلہ جاری
شہری نائب امیر لیاقت بلوچ سے دھرنے کے اسٹیج پر ملے اور رقم ادائیگی کرکے رسید وصول کی۔ ترجمان جماعت اسلامی کے مطابق مذکورہ رقم جماعت اسلامی کے دھرنا فنڈ میں جمع کرادی گئی ہے۔