وزیراعظم شہباز شریف نے بجلی کے بلوں کی ادائیگی کی مقررہ تاریخ میں 10روز توسیع کی ہدایت کردی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر پاور ڈویژن نے تمام بجلی تقسیم کار کمپنیوں کو احکامات جاری کردیئے کہ بجلی کے بلوں کی ادائیگی کی مقررہ تاریخ میں 10روز توسیع کی جائے۔ اعلامیے کے مطابق جولائی اور اگست 2024 کے بلوں کی ادائیگی کی مقررہ تاریخ میں 10 روز کی توسیع ہوگی۔ وزیراعظم شہبازشریف نے بجلی صارفین کی مشکلات کے پیشِ نظر ہدایات جاری کیں۔
مزید پڑھیں: بجلی صارفین پر اووبلنگ کا معاملہ: نیپرا کا تقسیم کار کمپنیوں کے خلاف کاروائی کا فیصلہ
دوسری جانب ایک ماہ کے لیے بجلی کی قیمت میں 2 روپے 63 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سی پی پی اے کی جانب سے دائر کی گئی درخواست پر آج نیپرا ہیڈ کوارٹر میں سماعت ہوگی۔ سی پی پی اے کی طرف سے نظرثانی ترمیمی درخواست نیپرا میں دوبارہ دائر کی گئی تھی۔ بجلی قیمت میں اضافہ ماہ جون کے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگا گیا ہے۔