محکمہ موسمیات نے مون سون بارشوں کے اگلے سلسلے کی پیشنگوئی کردی

محکمہ موسمیات نے مون سون بارشوں کے اگلے سلسلے کی پیشنگوئی کردی

محکمہ موسمیات نے اگست کے پہلے ہفتے میں مون سون بارشوں سے متعلق بڑی پیشنگوئی کر دی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق یکم اگست سے 6 اگست تک ملک کے اکثر علاقوں میں شدید مون سون بارشوں کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق 31 جولائی تا 6 اگست کشمیر، مظفر آباد میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش اورژالہ باری کا امکان ہے۔اس کے علاوہ اسلام آباد، سرگودھا سمیت مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور کئی مقامات پرطوفانی بارش بھی متوقع ہے۔ محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ موسلادھار بارش سےاسلام آباد، راولپنڈی سمیت مختلف علاقوں میں پہاڑوں، ندی نالوں میں سیلابی صورتحال کا خدشہ ہے۔

مزید پڑھیں: مون سون کی بارشوں نے خیبر پختونخوا میں تباہی مچا دی

اس کے علاوہ3 اگست سے 5 اگست تک سیالکوٹ، گجرانوالہ، نارووال میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے، خیبرپختخونخوا کے پہاڑی علاقوں، مری، گلیات، بلوچستان میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے، شدید بارش آندھی اور گرج چمک کے باعث کمزور انفرا اسٹرکچر کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔پیشنگوئی کے مطابق بلوچستان کے مشرقی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، سندھ میں مٹھی، عمر کوٹ، ٹھٹھہ، بدین میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش متوقع ہے، محکمہ موسمیات نے تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کردی۔

رپورٹ کے مطابق 2 اگست سے 6 اگست کے دوران بہاولپور بہاول نگر ڈیرہ غازی خان میں تیز ہوا گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارشیں متوقع ہے، یکم اگست سے 6 اگست تک چترال، دیر، سوات، صوابی میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارشوں کی توقع ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *