مالی بحران کے باوجود خیبر پختونخوا حکومت کا وزراء پر نوازشات کا سلسلہ جاری

مالی بحران کے باوجود خیبر پختونخوا حکومت کا وزراء پر نوازشات کا سلسلہ جاری

خیبر پختونخوا حکومت پر 640 ارب روپے قرض کے باوجود صوبائی حکومت کی جانب سے حکومتی وزراء پر نوازشات کا سلسلہ جاری ہے، صوبائی حکومت نے ایک بار پھر خیبر پختونخوا کے وزراء کی تنخواہوں ، الاونسز اور مراعات بل میں ترمیم کا فیصلہ کیا ہے۔

640ارب روپے قرض اور سنگین مالی بحران سے دوچار خیبرپختونخوا حکومت کا وزراء پر جاری نوازشات کا سلسلہ تھم نہ سکا۔صوبائی حکومت نے ایک بار پھر خیبرپختونخوا وزراء تنخواہوں،الاونسز اور مرعات بل میں ترمیم کا فیصلہ کرلیا ہے۔ اذاد ڈیجیٹل کے پاس موجود دستاویزات کے مطابق اس بار پشاور سے تعلق رکھنے والے وزراء پر بھی نظر کرم کرتے ہوئے مالی مشکلات کے باوجود بھی وزراء کے مرعات میں اضافہ کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔اس بار پشاور سے تعلق رکھنے والے وزراء کو ماہانہ 2 لاکھ روپے ہاؤس سبسڈی دی جائے گی جس کے لئے تمام انتظامات مکمل کرلی گئی ہے۔ وزراء کو ہاؤس سبسڈی دینے کی منظوری صوبائی کابینہ سے کل ہونے والے اجلاس میں لی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا اسمبلی، سیلاب سے شدید متاثرہ علاقوں میں ایمرجنسی نافذ کرنے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور

دستاویز کے مطابق اس سے قبل دیگر اضلاع سے تعلق رکھنے والے وزراء،مشیر اور معاونین خصوصی کے مراعات میں اضافہ کیا گیا تھا۔اس فیصلے کے مطابق وزراء ،مشیر اور معاونین خصوصی کو 2 لاکھ روپے ماہانہ ہاؤس رینٹ اور ایک بار 10 لاکھ روپے گھر کی مرمت کے لئے دینے کی منظوری دی گئی تھی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *