سربراہ جے یو آئی ف مولانا فضل الرحمان نے سابق وزیراعظم فلسطین اور حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر جمعہ کے دن ملک گیر احتجاج کا اعلان کردیا۔
مولانا فضل الرحمان نے اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین کی آزادی کی تحریک اسماعیل ہنیہ کی شہادت سے ختم نہیں ہوگی۔ انہوں بتایا کہ جب میری فلسطین کے سابق وزیراعظم سے ملاقات ہوئی تو وہ شہادت کے جذبےسےسرشارنظرآئے، ان کی اور ان کے خاندان کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔
یہ بھی پڑھیں: فلسطین کے سابق وزیراعظم ،حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کو ایران میں شہید کردیا گیا
انہوں مزید کہا کہ آج پارلیمنٹ، کے پی اور بلوچستان اسمبلی میں ان کی خدمات کےاعتراف میں قراردادیں پیش کی جائے گی۔مولانا فضل الرحمان نے یہ علان کیا کہ اسرائیلی جارحیت کیخلاف جمعہ کوملک بھرمیں احتجاج کریں گے اور اسرائیلی جارحیت کیخلاف اور حماس رہنما کی شہادت پر بھرپور مظاہرے کیے جائیں گے۔