پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما لطیف کھوسہ کا کہنا ہے کہ ملکی معیشت ڈوبتی چلی جا رہی ہے، فارم47 والی جعلی حکومت مزید نہیں چل سکتی۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میںپی ٹی آئی کے سینئر رہنما سردارلطیف کھوسہ کا نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ موجودہ جعلی حکومت کی وجہ سے ملک کی معیشت مزید ڈوبتی چلی جا رہی ہے ۔
یہ بھی پڑھیں:بانی پی ٹی آئی نے فوج سے مذاکرات کرنے کی خواہش کا اظہار کر دیا
اس بات کا مجھے پورا یقین ہو گیا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ کو بھی اندازہ ہوگیا ہے اس طرح ملک نہیں چلے گا۔ سردارلطیف کھوسہ کا مزید کہنا تھا کہ یہ ملک اور فوج بھی ہماری ، مضبوط فوج پاکستان کی ضرورت ہے۔
یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد ہائیکورٹ کا پاکستان تحریک انصاف کے سینٹرل سیکرٹریٹ کو فوری طور پر کھولنے کا حکم