پاکستان تحریک انصاف کے رہنما رئوف حسن کا پمز ہسپتال میں طبی معائنہ، 2 ڈی ایکو، ای سی جی اور دیگر ٹیسٹس کئے گئے۔
تفصیلات کے مطابق رئوف حسن کو دل کی تکلیف کی وجہ سے پمز ہسپتال منتقل کیا گیا، پمز ہسپتال کے شعبہ امراض دل میں رئوف حسن کے مختلف ٹیسٹ کیے گئے۔ مکمل چیک اپ کے بعد انہیں صحت مند قرار دیا گیا۔ پمز ہسپتال میں رئوف حسن کے 2ڈی ایکو،ای سی جی اور دیگر ٹیسٹس کئے گئے۔ پی ٹی آئی رہنما کو ایف آئی اے اور پولیس کے اہلکار پمزہسپتال لے کر آئے تھے۔ نارمل ٹیسٹ رپورٹس پر جیل حکام انہیں ہسپتال سے لیکر روانہ ہوگئے۔
مزید پڑھیں: پی ٹی آئی کا جاں بحق کارکنوں کی بیواؤں کو مخصوص نشستیں دینے کا فیصلہ
واضح رہے کہ منگل کو ڈسٹرکٹ اینڈسیشن کورٹ اسلام آباد نے رؤف حسن کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم جاری کیا۔