قائمہ کمیٹی برائے اوورسیز پاکستانیز میں بیرونِ ممالک مقیم پاکستانیوں کے رویوں اور اخلاقیات بارے ہوشربا انکشافات

قائمہ کمیٹی برائے اوورسیز پاکستانیز میں بیرونِ ممالک مقیم پاکستانیوں کے رویوں اور اخلاقیات بارے ہوشربا انکشافات

قائمہ کمیٹی برائے اوورسیز پاکستانیز کے اجلاس میں سیکرٹری اوورسیز پاکستانیز نے انکشاف کیا کہ بیرونی ممالک پاکستانی شہریوں کے رویوں اور اخلاقیات سے مایوس ہو رہے ہیں اور پاکستان کے مقابلے میں بیرونی ممالک دوسرے ممالک کے ورکرز کو ترجیح دیتے ہیں۔

قائمہ کمیٹی برائے اوورسیز پاکستانی کا سینیٹر ذیشان خانزادہ کی زیرِ صدارت اجلاس ہوا جس میں سمندر پار پاکستانیز کے حوالے سے انکے مسائل اور دیگر ممالک کو اوورسیز پاکستانیوں کے حوالے سے شکایات بارے آگاہ کیا اور مسائل کے حل کے حوالے سے امور کا جائزہ لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سیکرٹری وزارتِ اوورسیز پاکستانیز نے قائمہ کمیٹی کو آگاہ کیا کہ بیرون ممالک بالخصوص مڈل ایسٹ سے پاکستانیوں کی عجیب و غریب ٹک ٹاکس بنانے کی شکایات موصول ہوئی ہیں، انہوں نےکہا کہ پاکستانیوں نے یو اے ای میں ہونے والی بارش پر عجیب توجیہات پیش کیں، اورلوگوں کے لباس پر پاکستانی وہاں ٹک ٹاکس بناتے ہیں۔ سیکرٹری اوورسیز پاکستانیز نے کہا کہ بیرونِ ممالک ہمارے شہریوں کے ایسے رویوں اور اخلاقیات سے مایوس ہو رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا میں سابق نگران دور حکومت میں درجن سے زائد بھرتیاں اور اربوں روپے کی خریداری کرنے کا انکشاف

سیکرٹری اووریز پاکستانیز نے قائمہ کمیٹی کو آگاہ کیا کہ عراقی سفیر کی پاکستانی لوگوں کے متعلق شکایات ذیادہ ہوتی ہیں اور سعودی عرب میں اس وقت 20 لاکھ پاکستانی 7 ارب ڈالرز زرمبادلہ سالانہ بھیجتے ہیں، انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ حالیہ دنوں میں ورکرز کے حوالے سے معاہدہ ہوا ہے، تاہم سعودی عرب نے مطالبہ کیا بھکاری، بیمار لوگوں اور سکلز کے بغیر لوگ نہ بھیجیں جائیں۔ قائمہ کمیٹی برائے اووسیز پاکستانیز نے نے چار ہزار بیرونِ ممالک ایمپلائمنٹ کمپنیوں کی تفصیلات طلب کرتے ہوئے سمندر پار پاکستانیوں کے امیگریشن پورٹل بنانے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ ان کی شکایات اور حل کےحوالے سے میکنزیم تشکیل دیا جا سکے۔

سمندر پار پاکستانیوں کے حوالے سے حکام وزارتِ اوور سیز کا کہنا تھا کہ پاکستانی بیرون ممالک میں مجرمانہ سرگرمیوں میں سب سے ذیادہ ملوث ہیں، یو اے ای میں ہونے والے کل جرائم میں سے 50 فیصد جرائم میں پاکستانی ملوث ہونے کا انکشاف کیاگیا ہے اور پاکستانی شہریوں کے رویوں کے باعث بیرونی  ممالک دوسرے ممالک کے ورکرز کو ترجیح دیتے ہیں۔  وزارتِ سمندر پار پاکستانیز نے کہا کہ بیرون ملک جانے والوں میں سے 35 فیصد کا پتہ تب چلتا ہے جب ائیرپورٹ پر آتے ہیں، سعودی عرب نے 10 ہزار بائیک ڈیلیوری بوائز مانگے ہیں، سیکرٹری وزارتِ اوورسیز نے مزید کہا کہ کل یورپی یونین کی ایک ٹیم آرہی ہے جس سے بات ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں: موسلاھار بارشوں نے تباہی مچا دی، پی ڈی ایم اے نے جانی و مالی نقصان کی ابتدائی رپورٹ جاری کر دی

پاکستان سے سعودی عرب جانیوالی نرسز کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کی جانب سے 92 نرسیں ڈگریاں نہ ہونے کے باعث واپس بجھوائی گئیں ہیں کیونکہ تحقیقات میں پتہ چلا نرسوں کی واپسی میں قصور مڈل مین کا ہے، سیکرٹری وزارتِ اوورسیز پاکستانیز نے کمیٹی کوآگاہ کیا کہ امیگریشن پالیسی میں بہتری کے لئے ڈاکیومنٹ کی منظوری جلد وفاقی کابینہ سے لی جائے گی۔ وزیراعظم نے بیرون ملک سفارتخانوں کو اکنامک ڈیپلومیسی کا مرکز بنانے کی ہدایات کی ہیں، اور وزیراعظم شہباز شریف نے اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل کے لئے کابینہ کمیٹی بنا دی ہے۔ کابینہ کمیٹی آن امیگریشن، اوورسیز ایمپلائمنٹ کہ سربراہی وزیرِ اعظم خود کریں گے،۔ کابینہ کمیٹی میں وفاقی وزراء برائے اوورسیز پاکستانیز میں تعلیم، خارجہ امور شامل کیئے گے ہیں جبکہ داخلہ، صحت، صنعت و پیداوار اور تجارت کے وفاقی وزراء بھی کمیٹی میں شامل کیئےگئے ہیں جبکہ ایس آئی ایف سی کے نیشنل کوآرڈینیٹر، سٹیٹ بینک کے گورنر، نیوٹیک کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر اور ایچ ای سی کے چیئرمین بھی شامل ہوں گے

یہ بھی پڑھیں: بانی پی ٹی آئی کی رہائی کی تحریک کیلئے کسی این او سی کی ضرورت نہیں: شیر افضل مروت

سیکرٹری اوور سیز پاکستانیز نے قائمہ کمیٹی کا آگاہ کیا کہ جاپان نے نسٹ یونیورسٹی کی الیکٹریکل انجینیرنگ کی پوری کلاس کو بک کیا ہے اور انہیں جاپان میں بہترین مواقعوں کے لیے مدعو کیا گیا ہے۔ دوسری جانب بیرون ِ ممالک  میں بہترین خدمات کی بنیاد پر وزارتِ اوورسیز پاکستانیز نے محسنِ پاکستان ایورڈ جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو ان اوورسیز پاکستانیوں کو دیا جائیگا جو بیرونِ ممالک پاکستان کا نام روشن کرتے ہیں ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *