پی ٹی آئی احتجاج اجازت کا معاملہ: سیکرٹری داخلہ، چیف کمشنر اور آئی جی کو نوٹسز جاری

پی ٹی آئی احتجاج اجازت کا معاملہ: سیکرٹری داخلہ، چیف کمشنر اور آئی جی کو نوٹسز جاری

عدالتی حکم کے باوجود پی ٹی آئی کی احتجاج کی اجازت کی درخواست پر فیصلہ نہ کرنے پر توہینِ عدالت کی درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے سیکرٹری داخلہ، چیف کمشنر، ڈپٹی کمشنر اور آئی جی اسلام آباد کو نوٹس جاری کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی نے اسلام آباد میں عدالتی حکم پر پارٹی احتجاج کے حوالےسے درخواست دائر کی تھی ، لیکن عدالتی حکم کے باوجود پی ٹی آئی کی متعقلہ درخواست پر فیصلہ نہ کرنے کے حوالے سے اسلام آباد ہائی کورٹ نے توہینِ عدالت کی درخواست پر سیکرٹری داخلہ، چیف کمشنر اسلام آباد، ڈپٹی کمشنر اور آئی جی اسلام آباد کونوٹسز جاری کر دیئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بارش کا پانی گھر کے تہہ خانے میں داخل، 11 افراد جاں بحق

اسلام آباد ہائی کورٹ سے جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے پی ٹی آئی کی درخواست پر اعتراضات دور کر کے نوٹس جاری کیے ہیں۔  دوران سماعت وکیل شعیب شاہین نے کہا کہ ہمیں گزشتہ روز اسلام آباد میں احتجاج کی اجازت نہیں دی گئی، ہمیں کل توہینِ عدالت کی درخواست دائر کرنے کے بعد ڈی سی کا آرڈر موصول ہوا،ڈپٹی کمشنر نے درخواست دائر کرنے کے بعد ہماری درخواست مسترد کرنے کا آرڈر بھیجا،عدالت نے نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت کل تک ملتوی کر دی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *