پی ٹی آئی اہم رہنما شوکت یوسفزئی کانام ای سی ایل سے نکال دیا گیا

پی ٹی آئی اہم رہنما شوکت یوسفزئی کانام ای سی ایل سے نکال دیا گیا

وزارت داخلہ کی جانب سے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کو بھیجے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق شوکت یوسفزئی کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نکال دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ان کا نام ہٹانے کا فیصلہ پشاور ہائی کورٹ کے حکم کی تعمیل میں کیا گیا۔یاد رہے کہ شوکت یوسفزئی کا نام نگران حکومت کی سفارش پر ای سی ایل میں شامل کیا گیا تھا جس نے انہیں سعودی عرب اور برطانیہ جانے سے روک دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کا جاں بحق کارکنوں کی بیواؤں کو مخصوص نشستیں دینے کا فیصلہ

بعد ازاں انہوں نے اس اقدام کو پشاور ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا جس نے ان کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیا تھا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *