پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے کہا ہے کہ کپتانی سے متعلق نہیں سوچتا، عزت کے ساتھ پاکستان کیلئے کھیلنا چاہتا ہوں۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی فاسٹ بالر کا کہنا تھا کہ کپتانی میرے پاس ہے یا نہیں اس کے بارے میں نہیں سوچتا اور نہ ہی یہ میرے ہاتھ میں ہے ، پاکستان کے لیے عزت سے کھیلوں گا ۔
انکا کہنا تھا کہ منفی باتیں اپنےذہن میں نہیں رکھتا اور نہ میری ایسی تربیت ہے کہ ایسی باتیں لے کر بیٹھ جاؤں ، بنگلہ دیش کیخلاف ٹیسٹ سیریز کے حوالے سے ان کامزید کہنا تھا کہ ٹیم کا حصہ ہوںگا یا نہیں اس کامجھے علم نہیں ۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم نے ناروے کے استور کلب کو شکست دے دی
یاد رہے کہ ورلڈکپ میں شکست کے بعد بابر اعظم کے کپتانی سے دستبردار ہونے کے بعد شاہین آفریدی کو ٹی 20ٹیم کا کپتان بنایا گیا تھا۔ لیکن پھر رواں سال بابر اعظم کو دوبارہ وائٹ بال ٹیم کا کپتان مقرر کردیا گیا۔