مون سون بارشیں، پی ڈی ایم اے نے اربن فلڈ الرٹ جاری کر دیا

مون سون بارشیں، پی ڈی ایم اے نے اربن فلڈ الرٹ جاری کر دیا

راولپنڈی اور گردونواح میں مون سون بارش کا سلسلہ صبح سے جاری ہے۔

پروونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی پنجاب کے مطابق جڑواں شہروں میں مون سون بارش کے باعث ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔ راولپنڈی میں 61ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔ سیدپور گاؤں میں 53 ملی میٹر، گولڑہ میں 48ملی میٹر،شمس آبادمیں 65 اور کچہری کے علاقے میں 53 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

مزید پڑھیں: تھرپارکر، آسمانی بجلی گرنے کے مختلف واقعات میں 8 افراد جاں بحق

پی ڈی ایم اے کے مطابق نالہ لئی میں کٹاریاں کے مقام پر 9 فٹ، گوال منڈی پُل پر پانی کا لیول 10.5 فٹ ہے۔ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے ضلعی انتظامیہ سمیت متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔انہوں نے نالہ لئی کے اطراف انتظامیہ کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایات کیں اور حکم دیا کہ واسا اور دیگر ریسکیو ادارے مشینری سمیت فیلڈ میں موجود رہیں اورنشیبی علاقوں سے پانی کی نکاسی کو جلد از جلد ممکن بنائیں۔

عوام سے اپیل کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوام الناس کچے مکانات اور بوسیدہ عمارتوں سے دور رہیںاوربچوں کا خاص خیال رکھیں جبکہ نشیبی علاقوں کے قریب ہر گز نہ جانے دیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *