تھر پارکر میں آسمانی بجلی گرنے کے 4 مختلف واقعات میں 3بچوں سمیت8 افراد جاں بحق ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق آسمانی بجلی گرنے کے واقعات تھرپارکر کےگائوںآکراڑو،نگرپارکر کے گائوں بانٹازیو اور تحصیل چاچھرو کے گائوں خمیسو منگریو میں پیش آئے۔ افسوسناک واقعے میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد کھیت میں موجود تھے کہ آسمانی بجلی گری اور تمام افراد مارے گئے۔ جاں بحق ہونیوالوں میں دو 8سالہ بچیاں،ایک دس سالہ بچہ اور 2 نوجوانوں سمیت ایک بزرگ شامل ہیں۔
جبکہ تحصیل چاچھرو کے گائوں خمیسو منگریو میں آسمانی بجلی گرنے سے 11 سالہ بچی فرزانہ جاں بحق ہوگئی۔ تھرپارکر اور گردونواح کے علاقوں میں 200 سے زائد مویشی مرنےکی بھی اطلاعات ہیں۔
نگرپارکر کے مختلف دیہاتوں میں گرج و چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے ۔