چیف جسٹس کو دھمکیاں دینے کامعاملہ ،ٹی ایل پی کےنائب امیر گرفتار

چیف جسٹس کو دھمکیاں دینے کامعاملہ ،ٹی ایل پی کےنائب امیر گرفتار

پولیس نے نائب امیر تحریک ِ لبیک پاکستان (ٹی ایل پی ) ظہیر الحسن شاہ کو اوکاڑہ سےگرفتار کر لیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے تحریکِ لبیک پاکستان کیجانب سے چیف جسٹس آف پاکستان کو دھمکیاں دینے کے معاملے پر سخت ایکشن لینے کا کہا تھا اور اس حوالے سے آج پولیس نے نائب امیر تحریکِ لبیک پاکستان ظہیر الحسن شاہ کو اوکاڑہ سے گرفتار کیا گیا ہے ، ظہیر الحسن شاہ اوکاڑہ میں نامعلوم مقام پر چھپے ہوئے تھے ، گرفتار ہونے والے ٹی ایل پی کے نائب امیر پر چیف جسٹس کو دھمکی دینے کا مقدمہ درج ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ٹی ایل پی کے نائب امیر ظہیر الحسن شاہ اوکاڑہ سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔امیر ظہیر الحسن احتجاج کے بعد اوکاڑہ میں چھپے ہوئے تھے، گرفتاری کے بعد نائب امیر ظہیر الحسن کو پولیس کی جانب سے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ظہیر الحسن شاہ کیخلاف چیف جسٹس کو دھمکی دینے کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کو دھمکی معاملہ، وفاقی حکومت کا سخت ایکشن لینے کا اعلان

یہاں یہ امر قابلِ زکر ہےکہ تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے رہنما کی ایک ویڈیو گزشتہ دنوں سامنے آئی ہےجس میں انہوں نے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو قتل کرنے والے کے لیے 1,00,00,000 روپے کے انعام کا اعلان کرتے ہوئے سنا گیا تھا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *