فیاض الحسن چوہان کے الزام پر عدیل حبیب کا ردِعمل آگیا

فیاض الحسن چوہان کے الزام پر عدیل حبیب کا ردِعمل آگیا

استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما فیاض الحسن چوہان کی جانب سے لگائے گئے الزمات پر سیاست ڈاٹ پی کے کے عدیل حبیب کا ردِعمل بھی آگیا۔

عدیل حبیب نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘پر ایک ٹویٹ شئیر کی جس میں انہوں نے نام لیے بغیر ہی اپنے اوپر لگائے گئے الزامات کو مضحکہ خیز اور غیر سنجیدہ قرار دیا۔

 

یاد رہے کہ آزاد ڈیجیٹل کی ایک پوڈکاسٹ میں میزبان فرحان ورک کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے فیاض الحسن چوہان نے دعویٰ کیا تھا کہ ’سیاست ڈاٹ پی کے ‘اور ’حقیقت ٹی وی ‘آئی ایس آئی کے پراجیکٹس تھے۔

 

مذکورہ ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوا جس کو 1لاکھ 60ہزار سے زائد مرتبہ دیکھا اور 500 سے زائد مرتبہ شئیر کیا گیا۔ اس ویڈیو کلپ پر سوشل میڈیا صارفین اپنے خیالات کا اظہار کر رہے ہیں کچھ صارفین عدیل حبیب کا دفاع جبکہ کچھ فیاض الحسن کے بیان کو حقیقت قرار دے رہے ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *