عظمیٰ بخاری نے خیبر پختونخوا حکومت کو للکار دیا

عظمیٰ بخاری نے خیبر پختونخوا حکومت کو للکار دیا

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ کے پی کے حکومت کا جوڈیشل کمیشن کیلئے پشاور ہا ئی کور ٹ جانا اپنے جرائم کا اعتراف کرنے کے مترادف ہے۔

تفصیلات کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ 9مئی کی ناکام بغاوت کی درجنوں ویڈیوز، تصا ویر اور آڈیوز بطور ثبوت موجود ہیں، اس کے علاوہ فتنہ خود بھی نو مئی کی بغاوت کا اعتراف جرم کر چکا اور اور سلمان اکرم راجہ نے بھی اس کی تصدیق کردی ہے۔

عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ کہ نو مئی کی بغاوت کے تمام کردار، اس کے سہولت کار اور ماسٹر مائنڈ کون ہیں؟ یہ حقیقت عیاں ہوچکی۔ ان کا کہنا تھا کہ گیدڑ کو جب موت نظر آتی ہے تو وہ جنگل سےشہر کی طرف بھاگتا ہے۔

جوڈیشل کمیشن ہمیشہ پوشیدہ اور وضاحت طلب معاملات پر بنتے ہیں۔ صوبائی وزیر کے بیان کے مطابق سانحہ 9مئی ملک کیخلاف ایک ناکام سازش تھی ۔ عدالتی کندھوں کو استعمال کرکے کوئی چی گویرا اور نیلسن منڈیلا نہیں بن سکتا۔ صوبائی وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ جنہوں نے پانامہ کا ڈرامہ رچا یا وہ چاہتے تھے کہ نواز شریف کو عوام سے دور کردیں۔

یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی کا اپنے ارکان کی گرفتاریوں کیخلاف سپریم کورٹ سے سوموٹو نوٹس لینے کا مطالبہ

ا ن کا مزید کہنا تھا کہ الحمدللہ میرا قائد واپس بھی آیا، نااہلی بھی ختم ہوئی اور عوام نے انہیں مینڈیٹ بھی دیا۔ تمام سازشوں کے باوجود آج پاکستان میں اور پاکستان کے سب سے بڑے صوبے پنجاب میں اسی نوازشریف کی حکومت ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *