آئی پی پیز معاہدے پاکستان میں کون لایا ؟ بیرسٹر سیف کا تہلکہ خیز بیان

آئی پی پیز معاہدے پاکستان میں کون لایا ؟ بیرسٹر سیف کا تہلکہ خیز بیان

مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف کا کہنا ہے کہ (ن)لیگ اور پیپلزپارٹی کے متعارف کردہ آئی پی پیزمعاہدے ملک کو دیمک کی طرح چاٹ رہے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق بیرسٹر ڈاکٹر سیف کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ بجلی کے نجی گھر (آئی پی پیز) اشرافیہ کے غضب کرپشن کا دوسرا نام ہے۔ 1990ء کی دہائی میں ملک کی سیاسی اشرافیہ نے آئی پی پیز کے ساتھ معاہدے کرکے انہیں عوام پر مسلط کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ 1994، 2002 اور 2015 میں آئی پی پیز کوکون پاکستان لایا اوران سے معاہد وں کے لیے کس نے حامی بھری ؟۔  اس کے علاوہ حکومت اور آئی پی پیز کے ساتھ معاہدے کرکے کن سیا ست دانوں اور اہم شخصیات کو نواز گیا؟۔

30 سا ل گزر گئے چکے ہیں لیکن بااثر خاندانوں اور شخصیات کی وجہ سے ایک بار بھی آئی پی پیز کا آڈٹ نہیں کرایا گیا، اس کا آڈٹ ہونا چاہیے کہ جن آئی پی پیز کے معاہدے ختم ہوئے کس کے کہنے پر ان سے نئے کنٹریکٹ کئے گئے ۔

ڈاکٹرسیف کا کہنا تھا کہ آئی پی پیز کے کنٹریکٹ فوری طور پر منسوخ کئے جائیں،  یہ ملک کی معاشی تباہی کی علامت بن چکے ہیں، آئی پی پیز کی شفاف تحقیقات ہونی چاہئیں، تحقیقات کے نتیجے میں مشہور زمانہ شریف اور زرداری خاندان اور ا ن کے حواری ہی نکلیں گے۔

بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے مزید کہا کہ 2012 میں سپریم کورٹ آف پاکستان نے آئی پی پیز میں اشرافیہ کی کرپشن سامنے لائی تھی ،  ملک کی سیاسی اشرافیہ اتنی مضبوط ہے کہ آج بھی آئی پی پیز کے ذریعے ملکی دولت لوٹ رہے ہیں، آئی پی پیزلانے کا مقصد  ملک سے لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ تھا۔  لوڈشیڈنگ بھی ختم نہیں ہوئی اور آئی پی پیز کو دھڑا دھڑ پیسے بھی د ئیےجارہے ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *