کے الیکٹرک کیخلاف پٹیشن دائر کرنے جا رہا ہوں: مفتاح اسمٰعیل

کے الیکٹرک کیخلاف پٹیشن دائر کرنے جا رہا ہوں:  مفتاح اسمٰعیل

سابق وزیر خزانہ و رہنما عوام پاکستان مفتاح اسمٰعیل نے کہا ہے کہ میں کے الیکٹرک کے خلاف پٹیشن دائر کرنے جارہا ہوں۔

کراچی میں  عوام پاکستان پارٹی کے تحت مہنگی بجلی کے خلاف کےالیکٹرک ہیڈ آفس گزری کے سامنے  مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ 2015سے آج تک بجلی کا ریٹ 350 فیصد بڑھ گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے 300 یونٹ فری دینے کا کہا تھا، حکومت فی یونٹ بجلی مفت نہ دے مگر ریٹ تو صحیح لگائے، تنخواہوں میں کس کا 350 فیصداضافہ ہوا؟

مفتاح اسماعیل  کاکہنا تھا  کہ اگر ہم کو، عام آدمی کو فری بجلی نہیں مل رہی تو کسی کو بھی نہیں ملنی چاہیے، ہم توڑ پھوڑ والے لوگ نہیں ہیں، مگر ہم جائیں گے اور اپنا مقدمہ  سب کے سامنے رکھیں گے، مجھے پتا میرے میڈیا کے بھائی لوگ بھی بہت پریشان ہیں مگر آپ حکومت پاکستان، کے الیکٹرک کا مؤقف بھی سامنے رکھتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :وفاقی وزارت تعلیم نے موسم گرما کی تعطیلات میں توسیع کردی

انہوں نے کہا کہ شرم کرو حیا کرو بجلی کے بل کم کرو،  کمرشل بجلی پر 37 فیصد ٹیکس لگتا ہے،  199 یونٹ کا بل 201 یونٹ کا بل کیوں لگاتے ہو؟  لوڈ شیڈنگ سے بل کم کیوں نہیں ہوتا؟ اگر 12 گھنٹے لوڈ شیڈنگ ہوتی ہے تو بل کم ہونا چاہیے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *