مشکل انسان ہوں، یمنیٰ زیدی نے ابھی تک سنگل رہنے کی وضاحت کردی

مشکل انسان ہوں، یمنیٰ زیدی نے ابھی تک سنگل رہنے کی وضاحت کردی

پاکستان کی معروف اور ہردلعزیز اداکارہ یمنیٰ زیدی کاکہنا ہے کہ وہ سخت مزاج رکھنے والی شخصیت کی حامل ہیں اور یہی وجہ ہے کہ وہ تاحال سنگل ہیں۔

خوبرو اداکارہ یمنی زیدی نے بہت کم عرصے میں بے پناہ شہرت حاصل کی ہے ، اور انکے مداح پاکستان ہی نہیں بلکہ  بھارت ، بنگلہ دیش، یہاں تک کہ ترکی میں بھی موجود ہیں۔

حال ہی میں یمنیٰ زیدی کی جانب سے اپنے تنہا ہونے اور تاحال شادی نہ کرنے سے متعلق دیے گئے بیان کی مختصر ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، جس پر صارفین دلچسپ تبصرے بھی کرتے دکھائی دیے۔

امریکا میں ایک تقریب کے دوران بات کرتے ہوئے اعتراف کیا کہ وہ سخت مزاح کی مالک خاتون ہیں اور انہیں اس بات کا علم نہیں کہ ان کی شخصیت ایسی کیوں ہے؟

اداکارہ نے کہا کہ وہ اپنی سخت مزاج شخصیت کی وجہ سے ہی تاحال سنگل (تنہا اور غیر شادی شدہ) ہیں۔

یمنیٰ زیدی نے یہ بھی کہا کہ ان کے تاحال سنگل ہونے کا سبب عجیب ہے لیکن وہ تنہا زندگی گزارنے میں بہت خوش ہیں۔

اداکارہ کی جانب سے تاحال اپنے سنگل ہونے کا سبب بتانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور صارفین اس پر دلچسپ تبصرے بھی کرتے دکھائی دیے۔

یمنیٰ کی وائرل ہونے والی مختصر ویڈیو میں انہیں ساتھی اداکار وہاج علی کے ہمراہ اسٹیج پر دیکھا جا سکتا ہے، یہ ویڈیو ان کے امریکی دورے کی ہے، جہاں وہ اگست تک مختلف شہروں کا دورہ بھی کریں گی۔۔

 

 

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *