گوادر اور مستونگ میں ماہ رنگ بلوچ کی یکجہتی کمیٹی قافلے میں موجود شرپسند عناصر نے بنوں واقعہ کو دہرانے کی کوشش کی، انٹیلی جنس اداروں نے متعلہ سیکیورٹی اداروں اور عوام کو خبردارکر دیا۔
خیبرپختونخوا کرانیکلزنے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ انٹیلیجنس ذرائع کے مطابق پرامن قافلے کو خون آلود بنانے کیلئے بلوچ دہشتگرد گروپ اور اسمگلرز مافیا کے مسلح افراد نے ماہ رنگ بلوچ کی یکجہتی کمیٹی قافلے میں شرکت کی۔اس حوالے سے انٹیلجنس اداروں نے پہلے ہی متعلقہ اداروں کو خبردار کیا تھا کہ قافلہ کا سہارا لیکر مذموم مقاصد حاصل کرنے والے شرپسند عناصر ہجوم میں لاشیں گرانے کی منصوبہ بندی کر چکے ہیں تاکہ عوام کو اداروں کے خلاف اشتعال دلا سکےاورسیکورٹی فورسز پر حملہ اور امن و امان کی صورتحال کو بگاڑا جا سکے۔
خیبر کرانیکلز کے مطابق بلوچستان کے مقامی صحافی سید شاہ نے بتایا کہ ایک عرصہ سے بلوچستان میں علیحدگی پسند تحریک چل رہی ہے ۔بلوچستان لبریشن فرنٹ اور بلوچستان لبریشن آرمی کو بھارت کی خفیہ ایجنسی ’را ‘کی جانب سے پاکستان کی سکیورٹی اداروں کے خلاف نہ صرف فنڈنگ ہو رہی ہے بلکہ محفوظ پناہ گاہیں بھی فراہم کی گئی ہیں، جس کی مثال کلبھوشن یادیو کی صورت میں موجود ہے۔
گوادر اور مستونگ واقعہ کی بنوں سانحہ سے مماثلت
گوادر اور مستونگ میں ماہ رنگ بلوچ کی یکجہتی کمیٹی قافلے میں موجود شرپسند عناصر نے بنوں واقعہ کو دہرانے کی کوشش کی
انٹیلیجنس ذرائع کے مطابق پرامن قافلے کو خون آلود بنانے کیلئے بلوچ دہشتگرد گروپ اور اسمگلرز مافیا کے مسلح افراد نے…— The Khyber Chronicles (@TKCkhyber) July 27, 2024
خیبرکرانیکلز نے مزید لکھا کہ ان کے مطابق یہ سب کچھ ان دہشتگرد گروپوں کی جانب سے منظم منصوبہ بندی کے تحت کیا گیا تاکہ حالات کو خراب کرکے سکیورٹی اداروں کو مورد الزام ٹھہرایا جا سکے۔
خیبرکرانیکلز نے ایک اور ٹویٹ میں لکھا کہ ڈپٹی کمشنر مستونگ کے مطابق بلوچ یکجہتی کمیٹی کا قافلہ اڑھائی بجے نوشکی سے مستونگ پہنچا۔ قافلہ ایف سی چیک پوسٹ سے سوا تین بجے گزر رہا تھا تو قافلے میں موجود چند شر پسند افراد نے ایف سی کے خلاف اشتعال دلاتے ہوئے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوئے۔ جاں بحق اور زخمی افراد کو طبی امداد کیلئے کوئٹہ روانہ کر دیا گیا ۔
ڈپٹی کمشنر مستونگ کے مطابق بلوچ یکجہتی کمیٹی کا قافلہ اڑھائی بجے نوشکی سے مستونگ پہنچا ۔ قافلہ ایف سی چیک پوسٹ سے سوا تین بجے گزر رہا تھا تو قافلے میں موجود چند شر پسند افراد نے ایف سی کے خلاف اشتعال دلاتے ہوئے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوئے۔ جاں بحق… https://t.co/r43u7pJKgJ
— The Khyber Chronicles (@TKCkhyber) July 27, 2024