حکومت کی جانب سے مذاکرات کی پیشکش پر پاکستان تحریک انصاف کا ردِعمل آگیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین بیرسٹر گوہر خان نے حکومت کی مذاکرات کی پیشکش پرردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ حکومتی جماعت کا طرز عمل سیاسی نہیں، غیر سیاسی ہے۔ یہ کیا ہوا؟ کہ آئو بیٹھیں، مذاکرات ہیں۔
کیا مذاکرات کی دعوت اس طرح دیتے ہیں؟ انہوں نے کہا کہ پہلے بتایا جائے کہ سیاسی جماعتیں، دوسری سیاسی جماعتوں کو مذاکرات کی دعوت انداز میں دیتی ہیں۔
مزید پڑھیں: حکومت کی پی ٹی آئی کو مذاکرات کی پیشکش
چئیرمین پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ ہم تو پر امن احتجاج تک نہیں کرسکتے ،مذاکرات کی اس طرح کی پیشکش کو ہم کیسے تسلیم کرلیں؟
یہ حکومت فارم 47 کی پیداوار ہے، جو ظلم اور زیادتیاں آج بھی جاری رکھے ہوئے ہیں، آج بھی ہمارے لوگوں کو اٹھایا جا رہا ہے، یہ لوگ چادر ،چار دیواری کو پامال کررہے ہیں۔