سابق نگران وزیر تجارت گوہر اعجاز نے آئی پی پیز کیخلاف سپریم کورٹ جانے کا اعلان کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق سابق نگران وزیرگوہر اعجاز نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر پیغام میں کہا کہ قوم کی جانب سے 40آئی پی پیز کے مالکان کیخلاف سپریم کورٹ میں مقدمہ دائر کرنے جارہے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ دعا ہے اللہ ہمیں اس کوشش میں کامیابی عطا فرمائے اور انصاف کے حصول میں ہماری مدد کرے۔
واضح رہے کہ 20جولائی کو سابق نگران وزیر تجارت گوہر اعجاز نے کہا تھا کہ رواں سال کے پہلے تین ماہ کے دوران آئی پی پیزکو450ارب روپے کی بھاری ادائیگیاں کی گئیں۔
گوہر اعجاز نے بتایا تھا کہ مختلف آئی پی پیز کو جنوری سے مارچ2024کے دوران ماہانہ 150ارب روپے ادا کیے گئے ۔