پاکستان کی مسلح افواج اور سروسز چیفس نے کیپٹن محمد سرور شہید نشان حیدر کو ان کی 76 ویں برسی پر خراجِ عقیدت پیش کیا ہے ۔
کیپٹن محمد سرور شہید نشانِ حیدر کو ان کی ہمت، ثابت قدمی اور جرات کے حوالے سے کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا۔نشان حیدر حاصل کرنے والے پہلے کیپٹن محمد سرور جنہوں نے 1948 میں تلپترا (آزاد کشمیر) میں شہادت نوش کیا، اور مادر وطن کے دفاع میں غیر متزلزل حوصلے اور بہادری کا مظاہرہ کیا۔ کیپٹن محمد سرور شہید کی برسی ہمیں افواج پاکستان کی قربانیوں کی یاد دلاتا ہے۔ آئیے اس مٹی کے ان بہادر بیٹوں کو یاد رکھیں جنہوں نے مادر وطن کی حفاظت کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔