جماعت اسلامی نے حکومت کے سامنے اپنے مطالبات سامنے رکھ دیے

جماعت اسلامی نے حکومت کے سامنے  اپنے مطالبات سامنے رکھ دیے

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے جماعت اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ سے رابطہ کرکے دھرنے کے مطالبات پر تبادلہ خیال کیا۔

تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی کے ترجمان کے مطابق وزیر داخلہ محسن نقوی نے نائب امیر لیاقت بلوچ کو ٹیلی فون کیا اور دھرنے کے مطالبات پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ حکومت جماعت اسلامی کے ساتھ سنجیدہ مذاکرات کرنا چاہتی ہے۔لیاقت بلوچ نے وزیر داخلہ کو بتایا کہ 500 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو ان کے بلوں پر 50 فیصد رعایت دی جائے اور بجلی کے بلوں میں سلیب ریٹ بھی ختم کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: پاسپورٹ پرنٹنگ کا بحران پیدا ہو گیا، سیاہی کا اسٹاک ختم

نائب امیر جماعت اسلامی کا یہ بھی کہنا تھا کہ آئی پی پیز کے ساتھ صلاحیت کی ادائیگی کا معاہدہ اور ڈالر بیسڈ ادائیگیاں ختم کی جائیں، غریب تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس کا ظالمانہ بوجھ واپس لیا جائے، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ واپس لیا جائے اور پیٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی ختم کی جائے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *