ویمنز ٹی 20 ایشیا کپ ، پاکستان کا سفر تمام ، سری لنکا کی فائنل میں رسائی

ویمنز ٹی 20 ایشیا کپ ، پاکستان کا سفر تمام ، سری لنکا کی فائنل میں رسائی

ویمنز ایشیا کپ کے سیمی فائنل میں سری لنکا نے پاکستانی ٹیم کو 3 وکٹوں سے شکست دے کر ایونٹ سے باہر کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق دمبولا میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 4وکٹوں کے نقصان پرصرف 140 رنز بنا سکی اور سری لنکا کو جیت کے لیے 141 رنز کا ہدف دیا ۔جواب میں سری لنکا نے پاکستان کی طرف سے دیا گیا141 رنز کا ہدف 19.5 اوورز میں 7وکٹیں کھو کر حاصل کر لیا ۔

سری لنکن کپتان چماری اتھاپتتھو نے 63 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی ، پاکستانی باؤلر سعدیہ اقبال نے 4کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی ۔ واضح رہے کہ ویمن ایشیا کپ کا فائنل اتوار کو بھارت اور سری لنکا کی ٹیموں کے مابین کھیلا جائے گا ۔

یہ بھی پڑھیں:پیرس اولمپکس کاباقاعدہ آغاز، پاکستانی شوٹرز افتتاحی تقریب میں شریک نہ ہوسکے

پاکستان ویمنز ٹیم کی جانب سے اوپنر منیبہ علی نے 37 اور گل فروزا 25 رنز جبکہ کپتان ندا ڈار نے 23 رنز کی اننگز کھیل کر نمایاں بلے باز ر ہیں ۔ اس کے علاوہ فاطمہ ثناء 23 اور عالیہ ریاض 16 رنز بنا کر ناقابل شکست رہیں۔ سری لنکا ویمنز کی جانب سے اودیشیکا اور کاویشا نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *