پیرس اولمپکس کاباقاعدہ آغاز، پاکستانی شوٹرز افتتاحی تقریب میں شریک نہ ہوسکے

پیرس اولمپکس کاباقاعدہ آغاز، پاکستانی شوٹرز افتتاحی تقریب میں شریک نہ ہوسکے

پاکستانی شوٹرز پیرس اولمپکس کی افتتاحی تقریب میں شریک نہیں ہوں گے۔

دنیائے کھیل کا سب سے بڑا میلہ پیرس اولمپکس کا باقاعدہ آغاز ہوگیا ہے, پیرس میں رنگا رنگ افتتاحی تقریب آج دریا سین پر منعقد کی جارہی ہے، تقریب میں خوبصورت مناظر کے ساتھ دل کو چھولینے والی میوزک کی جھنکار بھی ہوگی جبکہ 3 ہزار کے لگ بھگ فنکار پرفارم کریں گے۔

اس میگا ایونٹ میں 206 ممالک سے 10 ہزار 500 ایتھلیٹس حصہ لیں گے۔

یہ تمام ایتھلیٹس 32 کھیلوں میں 329 طلائی تمغوں کے لیے میدان میں اتریں گے ، 100 سال مکمل ہونے کے ساتھ ساتھ 2024 کی افتتاحی تقریب ایک غیر معمولی، تفریحی اور انوکھا جشن ہونے والی ہے۔

پاکستان پیرس اولمپکس میں صرف تین کھیلوں ایتھلیٹکس، سوئمنگ اور شوٹنگ میں حصہ لے رہا ہے۔

پاکستانی شوٹرز کشمالہ طلعت اور گلفام جوزف پیرس اولمپکس کی افتتاحی تقریب میں شریک نہیں ہوں گے۔

پاکستانی شوٹرز کے ایونٹس پیرس سے ساڑھے 3 گھنٹہ دور شاتروکس میں ہوں گے۔

پاکستانی شوٹرز کشمالہ طلعت اور گلفام جوزف کے کل صبح ایونٹس ہیں، افتتاحی تقریب مقامی وقت کے مطابق رات سوا 11 بجے تک جاری رہے گی۔

ایونٹس کے شیڈول اور زیادہ سفر کی وجہ سے پاکستانی شوٹرز افتتاحی تقریب میں نہیں ہوں گے۔

پیرس اولمپکس میں پاکستانی ایتھلیٹس کا سفر کل سے شروع ہوگا جہاں  پاکستان کے 2 ایتھلیٹس شوٹنگ کے مقابلوں میں ایکشن میں ہوں گے۔

دن ڈیڑھ بجے شوٹر گلفام جوزف 10 میٹر ائیرپسٹل کے ابتدائی راؤنڈ میں شریک ہوں گے۔مردوں کے 10 میٹر ائیر پسٹل مقابلوں میں گلفام سمیت 33 شوٹرز شرکت کریں گے۔

ابتدائی راؤنڈ میں پلیئرز 10، 10 نشانوں کی 6 سیریز میں حصہ لیں گے۔ ابتدائی 6 سیریز کے بعد ٹاپ 9 شوٹرز فائنل راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کریں گے جبکہ اس کے علاوہ کشمالہ طلعت خواتین کی 10 میٹر ائیرپسٹل ایونٹ میں ایکشن میں ہوں گی۔ان کا ایونٹ پاکستانی وقت کے مطابق دن ساڑھے 3 بجے ہوگا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *