پیٹرولیم ڈیلرز نے حکومت کی جانب سے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو ایندھن کی قیمتیں مقرر کرنے کا اختیار دینے کے منصوبے پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔
پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کی مرکزی قیادت کے اجلاس میں ڈیلرز نے تشویش کا اظہار کیا کہ حکومت کوئی ایسا قدم نہ اٹھائے جس سے ان کے مفادات کو نقصان پہنچے۔ انہوں نے متنبہ کیا کہ وہ ایسے کسی بھی اقدام کی مخالفت کریں گے جو ان کے مفادات کے خلاف ہو، اور حکومت پر الزام لگایا کہ وہ انہیں آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے رحم و کرم پر چھوڑنے کی کوشش کر رہی ہے۔
پی ٹی آئی پر متوقع پابندی ، پیپلزپارٹی نے اقدام غیر جمہوری قرار دیدیا
ایسوسی ایشن نے دلیل دی کہ اس اقدام سے تیل کمپنیوں کا غلبہ اور پمپ مالکان کا استحصال ہوگا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت ہر ایک کے مفادات کے تحفظ کے لئے اسٹیک ہولڈرز پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دے۔ خیال رہے کہ وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کا اختیار ختم کرنے کا عندیہ دیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو آہستہ آہستہ قیمتیں مقرر کرنے کا اختیار دیا جا رہا ہے۔