وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی پر پابندی کیلئے تمام مواد موجود ہے ، تمام پہلوؤں غور و مشاروت جاری ہے ۔
اعظم نذیر تارڑ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ تحریک انصاف پر پابندی کے حوالے سے وفاقی حکومت کے پاس میٹریل موجود ہے، وفاقی حکومت اس معاملے پر سنجیدگی سے سوچ رہی ہے۔
انکا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ میں ریفرینس دائر کرنے سے پہلے سیاسی اور قانونی پہلوؤں کو دیکھا جائے گا ۔