امریکی صدارتی الیکشن،ڈونلڈ ٹرمپ اور کملا ہیرس کے درمیان کانٹےکا مقابلہ متوقع

امریکی صدارتی الیکشن،ڈونلڈ ٹرمپ اور کملا ہیرس کے درمیان کانٹےکا مقابلہ متوقع

امر یکی انتخابات میں ڈیموکریٹ پارٹی کی صدارتی امیدوار کملا ہیرس اورریپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوارٹرمپ کے درمیان کانٹے کے مقا بلے کا امکان ہے ۔

تفصیلات کے مطابق غیر ملکی خبر رساں ادارے نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ ایک نئے ہونے والے عوامی سروے کے مطابق ووٹرز میں ڈونلڈ ٹرمپ کی مقبولیت 46 فیصدجب کہ کملا ہیرس کی مقبولیت 45 فیصد ہے۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان کی فوری رہا ئی، 20 سے زائد برطانوی ارکان پارلیمنٹ نے مطالبہ کر دیا

سروے امریکی صدر جوبائیڈن کی انتخابی مہم سے دستبرداری اور کاملا ہیرس کی توثیق کے بعد کیا گیا۔ اس کے علاوہ 9 فیصد ووٹرز نے ابھی تک دونوں میں سے کسی کے حق میں فیصلہ نہیں کیا ۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان میں معاشی بحران سمیت بیشتر چیلنجز، امریکا کا اہم بیان آگیا

ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی مہم کے نگراں نے کہا کہ کملا ہیرس سے ریپبلکن کو کوئی خطرہ نہیں۔ کملا ہیرس ریپبلکن پارٹی اُمیدوار سے الیکشن نہیں جیت سکتیں ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *