پی ٹی آئی نے کل ملک بھر میں بھرپور احتجاج کی کال دیدی

پی ٹی آئی نے کل ملک بھر میں بھرپور احتجاج کی کال دیدی

پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ (کل) جمعہ 26 جولائی کو دن 3بجے ملک بھر کے ہر حلقے میں بھرپور احتجاج کریں گے ۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے احتجاجی پروگرام اورپنے مطالبات کی مکمل تفصیل بتا دی ۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ( کل) جمعۃ المبارک 26 جولائی کو ملک بھر کے ہر حلقے میں احتجاج ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:دسمبر تک تحریک انصاف کی حکومت بن جائیگی،اسد قیصر نے اشارہ دیدیا

حلقہ جاتی سطح پر احتجاج میں اپوزیشن کا 6 جماعتی اتحاد شرکت کرے گا۔ بیرسٹر گوہر علی کا کہنا تھا کہ ا حتجاج کی قیادت پی ٹی آئی کے ایم پی ایز اور ٹکٹ ہولڈرز کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:حکومت کے دن گنے جا چکے ہیں ، اپوزیشن لیڈر ملک احمد خان بھچر

گرفتاریاں ہوئیں تو غیر قانونی ہوں گی لیکن ہم اس کے لیے بھی تیار ہیں۔ ا ن کا مزید کہنا تھا کہ مہنگائی کا خاتمہ اور بانی پی ٹی آئی عمران خان سمیت دیگررہنماؤں کی رہائی ہمارا مطالبہ ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *